مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ممحد جواد ظریف نے اپنے پاکستان کے حالیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم، پاکستانی وزیر خارجہ اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ سرحدی محافظوں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں پختہ وعدہ کیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ پاکستانی حکام نے وعدہ کیا ہے کہ ایران کو پاکستان کی طرف سے بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ پاکستان ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائےگا۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد گروہ جیش العدل نے 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو گذشتہ ماہ اغوا کرکے پاکستان کے اندر منتقل کردیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ممحد جواد ظریف نے اپنے پاکستان کے حالیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم، پاکستانی وزیر خارجہ اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ سرحدی محافظوں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں پختہ وعدہ کیا ہے۔
News ID 1885563
آپ کا تبصرہ